گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)تھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن کے اے ایس آئی ظفر نے برگر بنانے والے دوکان کے مالک کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، اے ایس آئی نے دوکاندار کو کہا کہ وہ جلدی میں ہے،تمام گاہکوں کو چھوڑ کر سب سے پہلے مجھے برگر دیئے جائیں،موقع پر موجود دیگر گاہکوں نے احتجاج کیا کہ وہ پہلے آکر کھڑے ہیں انہیں بھی جلدی ہے دوکاندار نے اے ایس آئی کو پانچ منٹ ٹہرنے کیلئے کہا تو اے ایس آئی ظفر مشتعل ہو گیا ، پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر نے اے ایس آئی محمد ظفر کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے اسے معطل اور لائنز حاضر کر کے ایس پی سو ل لائنز محمد ندیم کھوکھرانکوائیری آفیسر مقررکر دیا۔