قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے قومی احتساب بیورو (نیب) آرڈیننس میں تیسری ترمیم کے ذریعے اپنی حکومت اور خود کو این آر او دیا ہے۔
ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ نے اپوزیشن کو نشانہ بنانے کے لیے کام کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ احتساب کی آڑ میں سراسر سیاسی انتقام ہے، عمران خان نے نیب آرڈیننس میں تیسری ترمیم سے خود کو اور اپنی حکومت کو این آراو دیا۔