• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا افغان حکومت کی مدد کیلئے آگے بڑھے اور حکومت کو فوری تسلیم کرے، سراج الحق

لاہور(نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ حکومت فوری طور پر امارت اسلامی افغانستان کو تسلیم کرے اور اس کیلئے امریکہ اور مغربی طاقتوں کی جانب نہ دیکھے، جنگ سے تباہ حال ملک کی عوام کو امن اور ترقی کی ضرورت ہے، جن عالمی طاقتوں نے گزشتہ عرصے میں افغانستان کے امن و سکون کو تباہ کیا،کیا ان کی یہ ذمہ داری نہیں کہ وہ ملک کی تعمیرنو کیلئے فنڈز فراہم کریں؟ اسلامی دنیا افغان حکومت کی مدد کیلئے آگے بڑھے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے پشاور میں جمعیت علمائے اسلام (س) کے زیر اہتمام قومی کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان کی خاص ذمہ داری ہے کہ وہ افغانستان کی ترقی میں بڑھ چڑھ کر کردار ادا کرے، افغانستان میں امن کا قیام جنوبی ایشیا کے پورے خطے میں امن و استحکام کیلئے ضروری ہے، بھارت کو افغانستان سے نکلنے کابڑا دکھ ہے اور وہ افغانستان اور پاکستان سے اپنی شکست کا بدلہ لینا چاہتا ہے، حکمران بھارت کی چالوں سے خبردار رہیں، افغان عوام کی فتح جذبہ ایمانی اور حریت کی مادی طاقتوں پر فتح ہے، افغان عوام نے ثابت کردیا کہ وہ محکوم بن کر نہیں رہ سکتے۔

تازہ ترین