کوئٹہ (آن لائن )جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری مالیات ضلعی امیر نوشکی مفتی فدا الرحمن صوبائی جوائنٹ سیکرٹری میر مبارک محمد حسنی صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولوی رحمت اللہ حقانی صوبائی سیکرٹری مالیات حافظ عبدالواحد ہاشمی ودیگر نے کہاہے کہ ایرانی پٹرولیم مصنوعات پر پابندی کے باعث 90ہزار خاندان بے روزگار ہیں جس سے خطرناک صورتحال پیداہورہاہی ہے اس لیے وزیراعلیٰ ایرانی تیل کے کاروبار سے پابندی ہٹائیں کیونکہ ایران سرحد سے منسلک اضلاع کے لوگوں کا معاشی دارومدار صرف بارڈر ٹریڈ پر ہےرہنمائوں نے کہاکہ ایرانی تیل پر پابندی کے باعث خاران نوشکی سمیت مختلف علاقوں میں پٹرول فی لٹر 180سے دوسوروپے میں فروخت ہورہاہے جو عام آدمی کی دسترس سے باہر ہے۔