• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان اوپر سے جتنا خوش، اندر سے اتنا ہی اکیلا ہے، مہیش منجریکر

ممبئی ( آن لائن ) بولی وڈ اداکار و ہدایتکار مہیش منجریکر نے قریبی دوست و اداکار سلمان خان کے حوالے سے اہم انکشاف کیا ہے۔اپنے حالیہ انٹرویو میں مہیش کا کہنا تھاکہ میں سلمان سے ان معاملات پر بھی بات کرلیتا ہوں جو باقی لوگ نہیں کرپاتے ہیں، ہمیشہ ان سے کہتا ہوں کہ اس کے شادی نہ کرنے پر مجھے پریشانی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ شادی سے متعلق سلمان میری باتیں نظرانداز کردیتا ہے لیکن میں محسوس کرتا ہوں اسے کسی کا ساتھ چاہیے۔مہیش منجریکر نے مزید بتایا کہ کبھی کبھی سلمان باہر سے جتنا خوش نظر آتا ہے لیکن اندر سے اتنا ہی اکیلا ہے، اس کے کوئی شوق بھی نہیں ہیں۔ان کا مزید کہنا تھاکہ جب بھی سلمان کے گھر جاتا ہوں تو وہ آدھے سے زیادہ وقت صوفے پر لیٹے نظر آتے ہیں، وہ کامیاب انسان ہونے کے باوجود ایک مڈل کلاس شخص ہے۔مہیش منجریکر کا کہنا تھاکہ سلمان کو کسی ایسے ساتھی کی ضرورت ہے جو ہمیشہ اس کے ساتھ رہے۔ خیال رہے کہ سلمان خان اور مہیش منجریکر اچھے دوست بھی ہیں اور کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔اس کے علاوہ وہ حال ہی میں سلمان خان کی آنے والی فلم ’اینٹم’ کے بھی ہدایتکار ہیں۔ سلمان خان کی عمر 55 سال ہے اور اب تک انہوں نے شادی نہیں کی ہے۔

تازہ ترین