ملتان(آئی این پی)وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی ہدایت پر ان کی صاحبزادی مریم نواز آئندہ چندروز میں ملتان کا دورہ کریں گی اور مخدوم جاوید ہاشمی سے ملاقات کریں گی۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر وہ مخدوم جاوید ہاشمی کو وزیراعظم کا پیغام پہنچائیں گی اور انہیں مسلم لیگ(ن)میں شمولیت پرآمادہ کریں گی۔ دوسری طرف مخدوم جاوید ہاشمی کے قریبی ذرائع نے ان اطلاعات کو کنفرم کیا ہے کہ مخدوم جاویدہاشمی نے مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے اور آئندہ چند روز میں اس کا اعلان بھی ہوسکتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پانا مالیکس اور دیگر بحرانوں سے نکلنے کیلئے مسلم لیگ (ن)کی پارٹی قیادت جاوید ہاشمی کی ضرورت محسوس کررہی ہے دوسری طرف ان کی مسلم لیگ(ن)میں شمولیت سے جنوبی پنجاب میں مسلم لیگ(ن)کا گراف مزید بڑھ سکتا ہے۔