• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کالعدم TLP معاہدہ عوام اور پارلیمان کے سامنے لایا جائے، ن لیگ

لاہور(نیوز ایجنسیاں) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے معاہدہ فوری طور پر عوام اور پارلیمان کے سامنے لانےکا مطالبہ کردیا۔ ایک بیان میں ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے پولیس کے شہدا سے روا رکھےگئے رویے کی مذمت کرتے ہوئےکہا کہ چھپ چھپا کر پچھلے دروازوں سے کیے گئے معاہدے قومی سلامتی کیلئے خطرہ اور عوام سے دھوکا ہیں۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ پولیس عوام کے لیے پہلی لائن آف ڈیفنس ہے، چار دن حکومت کی زبان درازی اور متضاد بیانات کی وجہ سے یہ خمیازہ بھگتنا پڑا،کالعدم ٹی ایل پی کے ساتھ معاہدے کو پارلیمنٹ میں لایا جائے اورتفصیل سے آگاہ کیا جائے، جن پولیس اہلکاروں کی جانیں گئیں اس کی مذمت کرتی ہوں۔

تازہ ترین