• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت پیٹرولیم ڈیلرز کا مارجن 6 فیصد تک بڑھانے پر رضامند

اسلام آباد (نامہ نگار) حکومت پیٹرولیم ڈیلرز کے چھ فیصد تک ڈیلرز مارجن بڑھانے پر رضا مند ، ڈیلرزایسوسی ایشن نے کہا کہ ہڑتال کی کال واپس، وعدوں پر عملدرآمد نہ کیاگیاتو 20 نومبر سے دوبارہ ہڑتال کرینگے،حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے معاملات نتیجہ خیز مرحلے میں پہنچ گئے ہیں،حکومت نے ڈیلرز مارجن بڑھانے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی،پانچ نومبر کی ہڑتال کی کال بھی ڈیلرز نے واپس لیتے ہوئے دھمکی بھی دیدی کہ وعدوں پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں بیس نومبر سے دوبارہ ہڑتال کردینگے، ترجمان نعمان بٹ نے بتایاکہ وزارت پیٹرولیم میں چھ گھنٹے تک جاری رہنے والے مذاکرات میں حکومت کی طرف سے وزیر پیٹرولیم حماد اظہر،سیکرٹری پیٹرولیم،ڈی جی آئل،چیئرمین اوگرا نے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفد نے تفصیلی مذاکرات کئے،مذاکرات میں حکومت پیٹرولیم ڈیلرز کے چھ فیصد تک ڈیلرز مارجن بڑھانے پر رضا مند ہوگئی۔

تازہ ترین