• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینگی کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے،ڈپٹی کمشنر پشاور

پشاور ( وقائع نگار )چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز اورکمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی ہدایت پر صوبائی دارلحکومت پشاور میں ڈینگی کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے اور محکمہ صحت، ٹی ایم ایز، ڈبلیو ایس ایس پی اور کی ٹیمیں مختلف علاقوں ڈینگی کے خاتمے کے لیے سپرے کر رہی ہیں۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود کی زیر صدارت ڈینگی وائرس کے خاتمے کے لیے نئی حکمت عملی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میڈم گل بانو سمیت انتظامی افسران اور محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈینگی کے خاتمے کے حوالے سے نئی حکمت عملی اور ڈینگی کے کیسز میں اضافے کے بارے میں تفصیل سے بات چیت کی گئی اور بتایا گیا کہ پشاورکے 12 (ہاٹ سپاٹ) ڈینگی کے زیادہ رپورٹ ہونے والے علاقوں کوٹلہ محسن خان، سفید ڈھیری، اچینی، سنگو، سربند، شیخان، پھندو، پشتخرہ، تہکال ون، تہکال ٹو، بازید خیل اور دیہہ بہادر کے علاقوں میں ٹیموں کی تعداد کو بڑھایا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ڈینگی وائرس کو کنٹرول کر نے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لائیں گے۔اور پشاور سے ڈینگی مچھروں کو ختم کر کے ہی دم لیں گے۔
تازہ ترین