• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3روزہ سالانہ اسلامی اجتماع و عرس کی تقریبات5نومبر سے پشاور میں شروع ہونگی

پشاور( جنگ نیوز)بزم خیریہ انٹرنیشنل پاکستان کے زیراہتمام 3روز سالانہ58واں اصلاحی ، روحانی ، تبلیغی و اسلامی اجتماع و عرس مبارک کی تقریبات بمقام دربار عالیہ مرشد آباد شریف ، کوہاٹ روڈ بالمقابل آڈٹ کالونی پشاور شہر میں 5، 6اور7نومبر بروز جمعۃ المبارک ، ہفتہ اور اتوار کو منعقد ہو رہی ہے جس میں ملک و بیرون ملک سے سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ مشہور و معروف نعت خواں و ثنا خواں حضور پاک ؐ کی بارگاہ میں خصوصی نذرانہ عقیدت پیش کریں گے۔ فیضان نظر خواجہ ابوالخیر پیر محمد عبداللہ جان اورتقریب صدارت خواجہ ابوالجمال پیر محمد بدر عالم جان ہوگی۔ عرس مبارک کی تقریبات5نومبر بروز جمعۃ المبارک بعد از نماز جمعہ محفل حسن قرات و نعت خوانی سے شروع ہوگی۔6نومبر بروز ہفتہ بعدازنماز عشا بڑی مرکزی محفل پاک ہوگی آخر میں خواجہ پیر محمد بدر عالم جان خطاب کریں گے اور 7نومبر بروز اتوارصبح 9بجے موئے مبارک کے زیر سایہ پیر خواجہ ابوالجمال اختتامی تقریب میں خصوصی دعا کریں گے۔ یہ پروگرام صوت الخیر انٹرنیٹ پراور QT.V،ARYپر براہ راست اندرون و بیرون ممالک میں دکھایا جائے گا۔ عرس مبارک میں شرکت کیلئے 6نومبر بروز ہفتہ دن 12بجے دن آستانہ خیریہ جی سیون ٹو ستارہ مارکیٹ اسلام آباد اور راولپنڈی سے ٹی بی ہسپتال اصغر مال روڈ نزد سٹی میرج ہال اور جہاز گرائونڈ شکریال نزد چونگی نمبر 8سے بسیں پشاور کیلئے روانہ ہونگی۔ اس کے علاوہ دیگر شہروں سے بھی اپنے اپنے مقررہ وقت پر خصوصی بسیں پشاور عرس کیلئے روزانہ ہونگی۔
تازہ ترین