• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں52 فیصداہل آبادی کو ویکسین کی ایک خوراک لگ چکی، اسد عمر


وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ویکسین کی اہل نصف سے زائد آبادی کو ایک خوراک ویکسین لگ چکی ہے جس کے بعد صوبوں میں انسداد کورونا ویکسینیشن میں پنجاب سب سے آگے ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ ملک میں اوسطاً 48 فیصد اہل آبادی کو کورونا ویکسین کی ایک خوراک لگ چکی ہے، اسلام آباد میں ویکسین کی اہل 87 فیصد آبادی کوایک خوراک ویکسین لگ چکی۔

اسد عمر نے بتایا کہ پنجاب میں ویکسین کی اہل نصف سے زائد آبادی کوایک خوراک ویکسین لگ چکی ہے،کے پی ویکسین لگوانے والوں میں دوسرے نمبر ہے،وہاں ویکسین کی اہل 48 فیصد کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگ چکی ہے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ سندھ میں ویکسین کی اہل 40 فیصد، بلوچستان میں 17 فیصد اہل آبادی ، گلگت بلتستان میں54 فیصد اور آزاد کشمیر میں 59 فیصد اہل آبادی کو ویکسین لگ چکی ہے۔

تازہ ترین