• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زین ملک سے علیحدگی کے بعد جیجی حدید کی پہلی پوسٹ، کمنٹس بند

پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک سے علیحدگی کے بعد فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل جیجی حدید نے سوشل میڈیا پر پہلی پوسٹ شیئر کی ہے جس کا کمنٹ سیکشن بند ہے۔

جیجی حدید نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جوکہ اُن کے نئے پراجیکٹ کی ہیں۔


سُپر ماڈل نے سیٹ سے تین تصاویر شیئر کیں جن میں سے دو تصاویر میں اُنہیں اپنے ہیئر اسٹائلسٹ اور میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ سیلفیز لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

جیجی حدید نے صرف 17 گھنٹے پہلے ہی انسٹاگرام پر یہ تصاویر شیئر کی ہیں جسے اب تک تین کروڑ سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں جبکہ اُنہوں نے منفی تبصروں سے بچنے کے لیے پوسٹ کا کمنٹ سیکشن بند کیا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں زین ملک اور جیجی حدید نے بیٹی کی پیدائش کے 13 ماہ بعد راہیں جدا کرلیں۔

زین ملک نے جیجی سے علیحدگی اختیار کرنے کے حوالے سے ایک طویل پوسٹ شیئر کی تھی۔

28 سالہ زین ملک اور 26 سالہ جیجی حدید کے درمیان ابتدائی طور پر 2015 میں تعلقات استوار ہوئے اور دونوں کو ایک دوسرے کے ساتھ متعدد بار دیکھا گیا جب کہ دونوں میڈیا میں ایک دوسرے سے محبت کا بھی کھلم کھلا اظہار کرتے تھے۔

تاہم 2018 میں دونوں کے درمیان نامعلوم وجوہات کی بنا پر اختلافات ہوگئے اور دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی لیکن جنوری 2020 میں ایک بار پھر دونوں کے درمیان تعلقات استوار ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

جنوری 2020 کے بعد جیجی حدید اور زین ملک کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا تھا تاہم انہوں نے اپنے تعلقات بحال ہونے پر کھل کر بات نہیں کی تھی۔

24 ستمبر 2020 کو جوڑے کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام خائی رکھا گیا ہے۔

تازہ ترین