تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ساتھ کالعدم کا لفظ ہٹانے کی سمری پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کو ارسال کر دی گئی۔
کالعدم تنظیم تحریکِ لبیک اور حکومتی کمیٹی کے درمیان معاہدے کے حوالے سے محکمۂ داخلہ پنجاب کی جانب سے تحریکِ لبیک کے ساتھ کالعدم کا لفظ ہٹانے کی سمری وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ارسال کی گئی ہے۔
محکمۂ داخلہ پنجاب نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو بھیجی گئی سمری میں درخواست کی گئی ہے کہ تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ساتھ کالعدم کا لفظ ہٹایا جائے۔
محکمۂ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ سب کیبنٹ کمیٹی برائے امن و امان نے ٹی ایل پی کے ساتھ کالعدم کا لفظ ہٹانے کے فیصلے کی منظوری دے دی ہے۔
محکمۂ داخلہ پنجاب نے یہ بھی بتایا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور کابینہ سے منظوری کے بعد اس سلسلے میں وفاق سے سفارش کی جائے گی۔
دوسری جانب کالعدم ٹی ایل پی کے مزید 100 کارکنوں کو رہا کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
کالعدم ٹی ایل پی سے تعلق رکھنے والے 90 افراد کے نام فورتھ شیڈول کی فہرست سےخارج کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔