کالعدم تنظیم ٹی ایل پی کے مظاہرین کا آج وزیر آباد میں ساتواں روز ہے، آج بھی سبزی منڈی میں کام شروع نہیں ہو سکا۔
کالعدم تنظیم کے مظاہرین نے اندرونِ شہر میں پارک اور اس سے ملحقہ گراؤنڈ میں ڈیرا ڈال رکھا ہے۔
وزیرِ آباد میں کالج اور اسکول بند ہیں، شہر میں انٹر نیٹ سروس کی بندش بھی برقرار ہے، جس کی وجہ سے آن لائن تعلیمی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئی ہیں۔
وزیر آباد اور گجرات کے درمیان دریائے چناب کا پل بند ہونے سے آمد و رفت معطل ہے۔