• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیا جلائے رکھنا ، مریم نواز کا دیوالی پر پیغام

مسلم لیگ نون کے نائب صدر مریم نواز نے دیوالی کے موقع پر جاری پیغام میں دیا جلائے رکھنے کا پیغام دیا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں دنیا بھر میں دیوالی کا تہوار منانے والی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دی ۔

مریم نواز نے لکھا کہ ’پاکستان اور دنیا بھر میں دیوالی کا جشن منانے والے ہر ایک کو اس تہوار کی مبارک ہو۔‘

انہوں نے لکھا کہ وہ تمام لوگوں کی خوشیوں اور خوشحالی کی خواہش کرتی ہیں۔

اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے ’دیا جلائے رکھنا‘ بھی تحریر کیا۔

تازہ ترین