راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)شباب ملی راولپنڈی کے سابق صدرحاجی طاہرکے قتل کیس میں نامزدملزم کودبئی میں گرفتارکرلیاگیا۔ملزم کی پاکستان منتقلی کے لئے کوششیں شروع کردی گئیں۔جماعت اسلامی کی ذیلی تنظیم نیشنل لیبر فیڈریشن راولپنڈی ڈویژن کے صدرحاجی طاہرکو20اکتوبر2014میں تھانہ وارث خان کے علاقہ گلاس فیکٹری میں اس وقت فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیاگیاتھاکہ جب وہ ایک جنازے میں شرکت کے لئے جارہے تھے۔ان کے لواحقین نے ایف آئی آرمیں اعجازعرف جازی کے دوبیٹوں عمیراعجاز،زبیراعجاز،نوید اورنصیرعرف نصیراکونامزدکیاتھا جب کہ مقامی یوسی کے چئیرمین الیاس لالی ان کے بھائی اعجازعرف جازی اوردودیگرافرادکو زیردفعہ 109ملوث کیاگیاتھا۔مقدمہ کے ایک نامزدملزم عمیراعجازکی گرفتاری کے لئے راولپنڈی پولیس نے ریڈوارنٹ جاری کروائے تھے جسے دبئی میں گرفتارکرلیاگیاہے انٹرپول کے ذریعے ملزم کی پاکستان منتقلی کے لئے کارروائی شروع کردی گئی ۔