• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیسےنہیں تو علاج میں رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے، بلاول


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ صحت کی سہولیات کو پہلی ترجیح دی ہے، فخر کی بات ہے کہ گردے کے علاج کے لیے بیرون ملک سے بھی لوگ سندھ آتے ہیں، پیسے نہیں تو علاج میں رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے، مفت علاج کا جو خواب دیکھا، انشاء اللّٰہ اس میں ضرور کامیاب ہوں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے ایس آئی یو ٹی لاڑکانہ کا افتتاح کیا اور ایس آئی یو ٹی کے اندرونی وارڈ کا معائنہ کیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی پی چیئرمین نے کہا کہ جانتے ہیں سندھ حکومت کو کم کریڈٹ دیا جاتا ہے، لیکن کام زیادہ سندھ حکومت ہی کررہی ہے۔

اسپتال انتظامیہ نے بلاول بھٹو کو اسپتال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی، جبکہ ممتاز سرجن ڈاکٹر ادیب رضوی نے بلاول بھٹو زرداری کو ایس آئی یو ٹی میں دستیاب سہولتوں سے آگاہ کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ ممتاز ڈاکٹر ادیب رضوی کے شکر گزار ہیں جن کی وجہ سے ایسے ادارے بنے، ایس آئی یو ٹی لاڑکانہ میں تمام ڈاکٹرز اور اسٹاف لاڑکانہ کا ہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ این آئی سی وی ڈی کی طرز پر ضلعی سطح پر ایسے اسپتال کھولنا چاہتے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ عوام کا بنیادی حق صحت کی بہتر سہولیات ہے۔

تازہ ترین