کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جونیئر ورلڈ کپ میں پاکستان ہاکی ٹیم شر کت کے لئےہاکی فیڈریشن کے اخراجات میںاضافہ ہوگیا ہے۔ فیڈریشن نے ٹیم کو واہگہ بارڈر سے بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اس کی اجازت نہیں ملی۔ اب اسےلاہور سے براستہ دبئی دہلی بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے پی ایچ ایف نے حکومت سے رابطہ کیا ہے۔ 18رکنی ٹیم کا اعلان چھ، سات، نو اور دس نومبر کو لاہور میں چار میچز کے بعدکیا جائے گا۔ رانا وحید کو کپتان بنانے کا امکان ہے ۔ورلڈ کپ 24 نومبرسے 5 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔