• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن ریفرنس، زرداری پر فرد جرم روکنے کے حکم امتناع میں 23 نومبر تک توسیع

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن ریفرنس میں بریت کی درخواست کی سماعت کے دوران نیب کو جواب داخل کرانے کے لئے مزیدمہلت دیتے ہوئے احتساب عدالت کو آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے سے روکنے کے حکم امتناع میں 23 نومبر تک توسیع کر دی ہے ،چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں جسٹس عامر فاروق پر مشتمل دو رکنی بنچ نے جمعرات کے روز کیس کی سماعت کی تو آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے او رموقف اختیارکیا کہ اب تو تیسرا نیب ترمیمی آرڈیننس بھی آ چکا ہے، اسے بھی دیکھنا ہے۔

تازہ ترین