ملتان(آئی این پی)پاک سرزمین پارٹی نے ملتان میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ قائم کردیا ،پارٹی قائد مصطفیٰ کمال بھی رواں ماہ ملتان میں بڑا جلسہ کریں گے، پاک سرزمین پارٹی نے ملتان میں زونل آفس قائم کردیا جبکہ پارٹی رہنماؤں کی طرف سے ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں تنظیم سازی مہم بھی شروع کردی گئی ہے، سیکرٹریٹ کا باقاعدہ افتتاح جلد کیا جائے گا،دوسری طرف پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی رہنما افتخاراکبررندھاوا ،آرگنائزر جنوبی پنجاب کرامت شیخ ودیگر نے ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھرمیں پارٹی کی تنظیم سازی مہم شروع کردی ہے،پاک سرزمین پارٹی کی طرف سے حکمران جماعت مسلم لیگ(ن)سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے بعض رہنماؤں کو بھی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے۔