ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران افغان کرکٹر راشد خان کی سوشل میڈیا پر مقبولیت میں اضافہ ہوگیا۔
راشد خان کے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر موجود تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔
ٹوئٹر پر راشد خان کو اُن کے آفیشل اکاؤنٹ سے 1 ملین یعنی 10 لاکھ صارفین نے فالو کرلیا ہے۔
ٹوئٹر فالوورز میں اضافے کے بعد راشد خان بھی سوشل میڈیا پر مقبول ترین کرکٹرز کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔
اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران ہی پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد 3 ملین ہوئی تھی۔
ورلڈ کپ شروع ہونے کے بعد راشد خان کے فالوورز کیسے بڑھے؟
راشد خان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک نظر ڈالیں تو انہوں نے خود صرف 486 ٹوئٹر صارفین کو فالو کیا ہوا ہے، جن میں ان کے ساتھی کرکٹرز، معروف شخصیات اور ان کے کچھ قریبی عزیز و اقارب شامل ہیں۔
افغان کرکٹر نے مئی سال 2016 میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنا اکاؤنٹ بنایا تھا۔
اس کے علاوہ راشد خان نے ابھی تک اپنے اکاؤنٹ سے 3 ہزار سے زائد ٹوئٹس کیے ہیں۔