ملتان (سٹاف رپورٹر) ماڈل ٹاؤن لاہور میں ملتان سے تعلق رکھنے والے سابق لیگی رکن قومی اسمبلی شیخ طارق رشید کی مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر و قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف سے ملاقات، ملتان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، شہباز شریف نے حکومت کے دور کو ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دور قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام پر روزانہ کی بنیاد پر ظلم کے پہاڑ ڈھائے جا رہے ہیں اب ان میں اتنی سکت بھی نہیں کہ وہ دو وقت کی روٹی بھی باآسانی کھا سکیں۔ میاں شہباز شریف نے مزید کہا کہ ن لیگ کی قیادت کے خلاف صرف اس لیے انتقامی کاروائیاں جاری ہیں کہ وہ حق کی آواز بلند کر رہے ہیں ۔