حسن نثار (02نومبر2021) جنیوئن سیاسی ورکرزکا خاتمہ
جناب آپ کا کالم سیاسی کارکنوں کی جدوجہد کی زوال پذیری اور ہمارے مرتے ہوئے سیاسی کلچر کی درست عکاسی کرتا ہے۔ اپنے دور میں ہم نے حقیقی سیاسی کارکن دیکھے ہیں جنہوں نے اپنے ملک کےلئےکسی بھی طرح کی قربانیاں دینےسے کبھی گریز نہیں کیا۔(عابد قریشی، لاہور)
انصار عباسی(01نومبر2021) ’’مذہب کا استعمال‘‘
مذہب کا استعمال کر نا سیاست کا حصہ رہا ہے، سیاستدانوں نے مذہب کے نام پر ہمیشہ عوام کے جذبات کا استعمال کیا۔دور حاضر میں ٹی ایل پی نے بھی فرانسیسی سفیر کو نکلوانے اورناموسِ رسالتؐ کے لبادے میں اپنےذاتی مطالبات پورے کروائے۔ (حمنہ راٹھور)
مظہربرلاس(05نومبر2021) چاپلوسی کی داستان اور شعیب اختر
برلاس صاحب ایک بات تو سچ ہےکہ پاکستان میںبدعنوانی سے لے کر دہشت گردی تک ہر برائی زور پر رہی ہے۔پاکستان میں80 فی صد وسائل تو کرپٹ اشرافیہ نےاپنی دسترس میں رکھے ہوئے ہیں۔(حسن مرزا،ہیوسٹن)
یاسر پیرزادہ(03نومبر2021) ایک نارمل ملک کیسا ہوتا ہے؟
جناب بھارت اور بنگلہ دیش نے بھی جمہوریت کی حد تک اپنا مسئلہ حل کر لیا ہے ۔ چین نے جمہوریت کا دامن نہیں تھاما لیکن معاشی ترقی کی ایسی مثال قائم کی ہے جس کی نظیر نہیں ملتی ۔اسی طرح ہم بھی اگر اپنا کوئی ایک کام سیدھا کر لیں تو باقی مسائل بھی ساتھ ساتھ حل ہو جائیں گے۔ (حامد محمود، ملتان)
امتیاز عالم(31اکتوبر2021) مذہبی کارڈ
یہ بات تو طے ہے کہ نام نہاد جدید جمہوریت کوئی متعین مربوط نظام آج تک پیش نہیں کرسکی۔ فارمولہ پھر یہی ہے کہ جس کی لاٹھی اس کی بھینس۔ جب فارمولہ یہی ٹھہرا تو کیوں نہ اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کو نافذ کیا جائے۔ (علوی،کراچی)
محمد مہدی(01نومبر2021) تدبر اور حکمتِ ِعملی درکار ہے
جناب یہاں تو حکومتی وزرا خود جلتی پر تیل چھڑک رہے ہیں۔ حتیٰ کہ مذاکرات کاروں کویہ کہنا پڑ گیا کہ وزراء کو اجلاس سے نکالا جائے۔ خدا وزیراعظم کو فہم عطا کرے کہ وہ اپنی سمت درست کر لیں وگرنہ یہ عمل جاری رہے گا۔(امجد، لاہور)
کشور ناہید(04نومبر2021) کچھ علاج اس کا بھی!
محترمہ میں دعاگوہوں کہ نسلہ ٹاور سلامت رہے کیونکہ پورے پاکستان میں یہ واحد غیرقانونی اراضی نہیں ہے۔اس میں مقیم لوگوں کو بے گھر کرنےکی بجائے، جنہوں نے اس کی قیمت ادا کی، انہیں سزا نہ دی جائے ۔(احمد نبی، کینیڈا)
سکندر حمید لودھی(31اکتوبر2021) FATF کا مسئلہ اور کرکٹ کے کارنامے
محترم آپ نے تجویز تو بہت اچھی دی لیکن اپوزیشن کی جدوجہدصرف عمران خان کو گھر بھیجنے کیلئےہے۔ ن لیگ کی قیادت کو تو آج تک یقین نہیں آیا کہ ان کی حکومت ختم ہوچکی ہےاسلئے گو مگو کی حالت میں ہیں۔ اب ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔ (خالد لودھی، لاہور)
ناصر بشیر(04نومبر2021) قدرت کی منشا
جناب ہم خدا سے من پسند دعائیں تو مانگ لیتے ہیں لیکن ہماری اپنی ذات میں اچھائی کا توازن ہے نہ برائی کا۔ خدا نے بہت سے اختیارات انسان کے ہاتھ میں دیئے ہیں۔جمہور تب غلط نہیں کہلائے گا جب اس ملک میں سب میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے۔(ذیشان)