• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واپڈا نے خواتین والی بال فائنل جیت لیا، آرمی کا بائیکاٹ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان واپڈا نے قومی خواتین والی بال چیمپئن شپ جیت لی، پاکستان آرمی کی جانب سے واپڈا کی دو کھلاڑیوں عذرا اور مقدم کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے فائنل کھیلنے سے انکار کردیا جس کے بعد تیسری پوزیشن کی فاتح ہائیر ایجوکیشن اور واپڈا کے درمیان فائنل میچ کرایا گیا جو واپڈا نے جیت لیا،آرمی کا موقف ہے کہ یہ دونوں کھلاڑی ہمارے ادارے کی ملازم تھیں اور چند ماہ قبل انہوں نے واپڈا میں شمولیت اختیار کی ہے اور وہ قانون کے تحت واپڈا کی نمائندگی نہیں کرسکتی ہیں۔

تازہ ترین