• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی کے حوالے سے ملتان میں بہترین مینجمنٹ کی گئی‘ ابراہیم خان

ملتان(سٹاف رپورٹر ) ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس میں اراکین اسمبلی نے ضلعی انتظامیہ کے چینی مافیا کے خلاف اقدامات کی تعریف کی ہے۔اجلاس کے دوران اراکین اسمبلی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کے چینی مافیا کے خلاف حالیہ کریک ڈاؤن قابل تعریف ہے جس سے سرکاری چینی کے غلط استعمال کی حوصلہ شکنی ہوگی۔ایم این اے ابرہیم خان نے کہا کہ چینی کے حوالے سے ضلع ملتان میں بہترین مینجمنٹ کی گئی اور شہریوں تک چینی کی بلاتعطل فراہمی کی گئی۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اراکین اسمبلی چینی کی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے سرکاری چینی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔
تازہ ترین