• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ: ہوائی فائرنگ نے بچے کی جان لے لی


پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں ہونے والی ہوائی فائرنگ نے 10 سالہ معصوم بچے کی جان لے لی۔

ہوائی فائرنگ کا واقعہ شیخوپورہ کے علاقے بھکھی میں شادی کی تقریب میں پیش آیا، جس کے نتیجے میں 10 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔

شیخوپورہ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تازہ ترین