• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ اور اکشے کی فلم ’سوریا ونشی‘ نےکتنی کمائی کی؟

بالی ووڈ سپر اسٹار اکشے کمار اور اداکارہ کترینہ کیف کی نئی فلم ’سوریاونشی‘ نے باکس آفس پر دو دنوں میں تقریباً 50 کروڑ کا بزنس کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق، سوریاونشی نے پہلے دن 26 اعشاریہ 50 کروڑ کا بزنس کرکےشاندار نمبرز ریکارڈ کیے اور دوسرے دن فلم نے 24 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ فلم نے دو دن میں 50 کروڑ کمائے ہیں اورامید کی جارہی ہے کہ یہ فلم اس ہفتے کے اختتام پر آرام سے 75 کروڑ سے زیادہ کمالے گی۔

روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں اداکار اجے دیوگن اور رنویر سنگھ بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پیشِ نظر پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث ریلیز کے لیے تاخیر کا سامنا کرنے والی بالی ووڈ ایکشن فلم ’ سوریاونشی ‘ کو بھارت میں سینما گھروں کے دوبارہ کھولنے پر 5 نومبر کو ریلیز کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین