بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار اکشے کمار کی نئی فلم ’سوریا ونشی‘ کا گانا ’ ٹپ ٹپ برسا پانی‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا۔
کترینہ کیف اور اکشے کمار پر فلمایا گایا یہ نیا گانا ’ٹپ ٹپ برسا پانی‘ ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب پر صرف 24 گھنٹوں میں20 ملین سے زیادہ ویوز حاصل کر چکا ہے۔
دوسری جانب کترینہ کیف نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اس گانے کا موشن پوسٹر شیئر کرتے ہوئے دعوٰی کیا ہے کہ ’ٹپ ٹپ برسا پانی‘ پچھلے 24 گھنٹوں میں یوٹیوب پر دنیا بھر میں سب سے زیادہ دیکھا گیا ہےاور اس وقت یہ گانا ویڈیو شیئرنگ ایپ پر ٹرینڈ کررہا ہے۔
خیال رہے کہ روہت شیٹی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم’سوریاونشی‘ کے گانے ’ٹپ ٹپ برسا پانی‘ میں اکشے کمار اور کترینہ کیف جلوہ گر ہوئے ہیں ، اداکار اکشےکمار کی 1994 میں بننے والی فلم ’مہرہ‘ کا مشہور گانا ہے جسے اب نئے انداز میں دوبارہ پیش کیا گیا ہے۔
یہ گانا اصل میں اداکار اکشے کمار اور اداکارہ روینہ ٹنڈن پر فلمایا گیا تھا۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پیشِ نظر پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث ریلیز کے لیے تاخیر کا سامنا کرنے والی بالی ووڈ ایکشن فلم ’ سوریاونشی ‘ کو بھارت میں سینما گھروں کے دوبارہ کھولنے پر 5 نومبر کو ریلیز کردیا گیا ہے۔