• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: چنئی میں طوفانی بارش کے باعث سیلابی صورتحال، کئی علاقے زیرآب


جنوبی بھارتی ریاست تامل ناڈو کے صدر مقام چنئی میں طوفانی بارش ہوئی ہے اور چند گھنٹوں میں 207 ملی میٹر بارش برسی، جبکہ کل کے لیے بھی شدید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ 

بارش کے بعد جس کے باعث متعدد علاقے زیرِآب آگئے، جس کے بعد وہاں حکومت نے آئندہ 2 روز تک اسکول بند رکھنے کا اعلان کردیا۔ 

بتایا جاتا ہے کہ بھارتی شہر چنئی میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی صورتِ حال پیدا ہوگئی ہے اور چند گھنٹوں میں 207 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ 

بارش کے بعد شہر کے متعدد علاقے زیرِ آب آگئے، اس صورتحال سے معمولات زندگی متاثر ہوئی ہے۔ 

دوسری جانب بھارتی محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ کل بھی تیز بارش ہوگی، ریاستی وزیراعلیٰ نے بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرہ لوگوں کی فوری امداد کے احکامات جاری کیے اور ایمرجنسی محکموں کو ریسکیو کے کاموں کی ہدایت کی۔

تازہ ترین