وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ کل تک وزراء کے قلمدانوں کا اعلان کردیا جائے گا۔
کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو میں میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ہم نئے وژن کے ساتھ آئے ہیں، صوبے کی ترقی کے لیے کام کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی اتحاد میں سے ہی وزیر لینے تھے، ان میں کچھ نئے چہرے بھی ہیں، کس وزیر کو کون سا قلمدان دینا ہے، یہ سب واضح ہے۔
نئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ ینگ ڈاکٹر کے مسائل حل کریں گے، ان کے سڑکوں پر نکلنے سے پہلے ہی کمیٹی بنادی تھی۔
اُن کا کہنا تھا کہ حکومتی رٹ چیلنج نہیں کرنے دیں گے، امید ہے ڈاکٹر او پی ڈیز کھول کر عوامی خدمت میں لگ جائیں گے۔