• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے قانون سازی ضروری ہے، شاہ محمود

Legislation Necessary For Panama Leaks Investigations Shah Mehmood
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ موجودہ دورمیں کرپشن بہت بڑاچیلنج ہے، ملک سے کرپٹ عناصرکاخاتمہ کرنا ہوگا، گینگ آف فورکی سنی گئی تواللہ ہی حافظ ہے، پاماما لیکس کی تحقیقات کے لیے قانون سازی ضروری ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج قومی اسمبلی کااجلاس پاکستان کےمستقبل کےلیےانتہائی اہم ہے، چاہتےہیں اسپیکرنیک نیتی سےایوان میں ریفری کا رول ادا کرکے ماحول پرسکون رکھیں، سنجیدہ لوگوں کی بات مانی گئی توایوان کی کارروائی اچھی طرح چلے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نےٹیکس ایمنسٹی اسکیم ناکام ہونےکااعتراف کرلیا، حکومت کوپہلےہی کہاتھاکہ ٹیکس ایمنیسٹی اسکیم ناکام ہوگی،حکومت پہلے ہماری بات سن لیتی توآج اسے سبکی نہیں ہوتی۔
تازہ ترین