سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری اور اُن کے بیٹے کی گھر آمد پر گھر کو پھولوں اور مختلف کھلونوں سے سجا دیا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بختاور بھٹو زرداری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خصوصی اسٹوری شیئر کی ہے جس میں اُن کے گھر کو سجا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔
انسٹاگرام پر اسٹوری میں بختاور بھٹو نے چند مختصر ویڈیوز شیئر کیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اُن کا گھر سفید اور نیلے پھولوں سے سجا ہوا ہے۔
بختاور بھٹو کا گھر اُن کے نومولود بیٹے کی آمد پر سجایا گیا ہے جوکہ گزشتہ روز ہی اسپتال سے ڈسچارج ہوا ہے۔
سفید اور نیلے پھولوں کے علاوہ بختاور بھٹو کے نومولود بیٹے کے لیے چند کھلونے بھی رکھے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور محترمہ بینظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش 10 اکتوبر کو ہوئی تھی۔
سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری 29 جنوری کو بلاول ہاؤس کراچی میں پاکستانی نژاد دبئی کے صنعت کار محمود چوہدری کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی تھیں۔