• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیری رحمان کا ایل این جی اسکینڈل کی انکوائری کا مطالبہ

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے ایل این جی اسکینڈل کی انکوائری کا مطالبہ کردیا۔

اپنے ایک بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ سردیوں کے لیے 2 ایل این جی کارگوز کی سپلائی منسوخ ہوئی، ایک کارگو پہلے ہی کم خریدا گیا تھا۔

شیری رحمان نے کہا کہ اپنی نااہلی پر پردہ ڈالنے کے لیے تباہی سرکار مہنگا ترین ایل این جی کارگو خریدنے جارہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ یہ بحران پیدا کرکے مافیا کے لیے مواقع پیدا کرتے ہیں، نیب ایل این جی اسکینڈل پر خاموش کیوں ہے؟ نیب اس اسکینڈل کی انکوائری کیوں نہیں کر رہا؟

سینیٹر شیری رحمان نے یہ بھی کہا کہ ایل این جی کارگوز 20 اور 27 نومبر کو ڈیلیور ہونے تھے، سپلائی نہ ہونے سے 1 کارگو 30.65 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو میں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا۔

شیری رحمان نے مزید کہا کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے مسلسل تیسرے سال گیس بحران پیدا ہورہا ہے، تبدیلی کے کھوکھلے نعروں سے اب عوام تنگ آچکے ہیں۔

تازہ ترین