• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہرہ آفاق تُرک سیریز 'ارطغرل غازی' میں عبدالرحمٰن الپ کا کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار جلال آل کو ایک اور بڑا اعزاز مل گیا ہے۔

ترک اداکار جلال آل کو تاریخی تُرک سیریز 'ارطغرل غازی' میں شاندار اداکاری سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے پر پاکستان کی طرف سے ’ گلوبل انفلوئنسر ایوارڈ‘ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ 

 جلال آل نے فوٹو اینڈ ویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دبئی میں منعقد ہونے والی ’ پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز‘کی تقریب سے چند یادگار تصاویر شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر میں سے ایک تصویر میں جلال آل اپنا ایوارڈ تھامے پاکستانی لیجنڈ اداکار جاوید شیخ کے ساتھ اسٹیج پر کھڑے نظر آرہے ہیں۔

انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں انگریزی، اردو اور اپنی مقامی ترک زبان میں لکھا کہ ’ پورے پاکستان کااس نایاب ایوارڈ کے لیے شکریہ۔‘



واضح رہے کہ تاریخی سیریز ’ارطغرل غازی‘کو وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر اردو زبان میں ڈب کرکے پاکستان میں سرکاری ٹی وی چینل پر نشر کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین