• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ارطغرل غازی‘ کے اداکار جلال آل نے بڑی کامیابی حاصل کرلی

دُنیا بھر میں مقبول تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں عبدالرحمٰن غازی کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار جلال آل نے بطور پروڈیوسر اپنے پہلے پراجیکٹ کے لیے ہارپٹ شارٹ فلم فیسٹیول میں قومی فلمی مقابلے میں ایوارڈ حاصل کرلیا۔

جلال آل نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی چند نئی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں انہیں اپنا ایوارڈ وصول کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔


انہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں یہ ایوارڈ جس پراجیکٹ کے لیے ملا ہے وہ بطور پروڈیوسر ان کا پہلا پراجیکٹ ہے۔

جلال آل نے اپنی اس کامیابی پر اپنی ٹیم، مداحوں اور ایوارڈ فیسٹیول کی جیوری کے صدر کا شکریہ ادا کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر اپنی مقامی ترک زبان، انگریزی اور اردو زبان میں خصوصی پیغام شیئر کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ’ہارپٹ شارٹ فلم فیسٹیول کا اہتمام وزارتِ ثقافت اور ایلازگ کی گورنر شپ کے تحت کیا گیا۔‘

تُرک اداکار نے ایوارڈ کے بارے میں مزید بتایا کہ ’یہ پہلا فیسٹیول تھا جس میں وہ شریک ہوئے اور ایوارڈ حاصل کیا۔‘

واضح رہے کہ تاریخی سیریز ’ارطغرل غازی‘کو وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر اردو زبان میں ڈب کرکے پاکستان میں سرکاری ٹی وی چینل پر نشر کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین