میئر کے معاملے پر پیپلز پارٹی میں کوئی گروپ بندی نہیں، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے کہا ہے کہ میئر کے معاملے پر پیپلزپارٹی میں کوئی گروپ بندی نہیں ہے، پیپلزپارٹی ایک گھر کی مانند ہے، بے بنیاد خبریں چلانے والے جان لیں میں آج سیاست میں جس مقام پر ہوں اس میں ادی فریال تالپور کا بڑا کردار ہے، ان سے ہمیشہ سیکھنے کو ملا ہے انکی شفقت کے بغیر میں کچھ بھی نہیں، میئر کے ایم سی کے لئے اعتماد کرنے پر پارٹی قیادت اور جیالوں کا شکر گزار ہوں۔