• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: کورنگی سے 13 سالہ طالبہ کے مبینہ اغوا، ملزم کا کزن گرفتار

کراچی کے علاقے کورنگی سے 13 سالہ طالبہ کے مبینہ اغوا کے معاملے میں پولیس نے نامزد ملزم کے چچا کے بیٹے کو حراست میں لے لیا ہے۔

کراچی پولیس کے مطابق نامزد ملزم کے گرفتار کزن کو تفتیش کے لیے اینٹی وائلنٹ کرائم سیل منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق نامزد ملزم غلام مرتضیٰ کے چچا کی لوکیشن کندھ کوٹ کشمور کی ہے۔

پولیس کے مطابق لڑکی اغوا ہوئی ہے یا اپنی مرضی سے گئی ہے؟، اس کی تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق تحقیقات میں پتا چلا ہے کہ ملزم لڑکی کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر لے گیا ہے۔

پولیس کے مطابق لڑکی کو 4 نومبر کو اسکول کے باہر سے مبینہ طور پر اغوا کیا گیا تھا۔

تازہ ترین