بالی ووڈ کوئین کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ میں نے دولت سے زیادہ دشمن کمائے ہیں۔
کنگنا رناوت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر پدم شری ایوارڈ ملنے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کو ملے پدم شری ایوارڈ نے بہت سارے لوگوں کے منہ بند کردیے ہیں، جو انہیں بااصول شہری ہونے کے باعث ملا ہے۔
پیر کو نئی دہلی میں کنگنا رناوت کو پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا ا پنے مداحوں کے لیے انہوں نے انسٹاگرام پر 1 منٹ 20 سکینڈ دورانیے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔
بالی ووڈ کوئین نے مزید کہا کہ میں بطور اداکارہ اپنے کام کی وجہ سے کئی ایوارڈز حاصل کرچکی ہوں، لیکن پدم شری اس بات کا اظہار ہے کہ ایک ملک اپنے مثالی شہری کو کیسے اہمیت دیتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب نوعمری میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تو مجھے کامیابی شروع کے 8، 10 سال میں کامیابی نہیں ملی لیکن جب کامیابی ملی تو اس سے لطف اندوز ہونے کے بجائے میں نے دوسروں کے مسائل کے حل میں لگ گئی۔
کنگنا رناوت نے کہا کہ میں نے فیرنس پروڈکٹس، آئٹمز نمبرز، مشہور اداکاروں اور بڑے پروڈکشن ہاؤسز کے ساتھ فلم کرنے سے پرہیز کیا، یہی وجہ ہے کہ میں نے پیسے سے زیادہ دشمن کمائے ہیں۔