اسلام آباد (ایجنسیاں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی ) سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا‘ٹی ٹی پی معاملے کو پارلیمنٹ میں لانے کا کہا گیا ہے ۔ پیر کو پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشیدکا کہناتھاکہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں زبردست ماحول رہا‘مولانا اسعدمحمودنے مثبت اور اچھی باتیں کیں۔ صحافی کے تحریک طالبان پاکستان اور افغانستان کی عبوری حکومت کو تسلیم کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ اجلاس میں تحریک طالبان کو عام معافی دینے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے اور ابھی تک افغانستان کی نئی حکومت کے بارے میں بھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔