• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک ماہ کی چینی موجود ،مزید 40 ہزار ٹن آرہی ہے، حسان خاور

لاہور(نمائندہ جنگ)وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات اور ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ ایک ماہ کی چینی موجود ،مزید 40 ہزار ٹن آرہی ہے، سندھ حکومت کی طرف سے گنے کے کرشنگ سیزن کا آغاز خوش آئند ہے- دیر آید درست آید- سندھ نے اب ارادہ کر ہی لیا ہے تو اس راہ میں روڑے نہ اٹکائے۔ جنوبی پنجاب میں کرشنگ سیزن 15 نومبر سے جبکہ صوبے کے باقی حصوں میں 20 نومبر سے شروع ہو رہا ہے،پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حسان خاورنے بتایا کہ پنجاب میں گھریلو صارفین کی چینی کی روزانہ کھپت 28 ہزار ٹن ہے۔

تازہ ترین