• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود قریشی کے اعزاز میں تنظیم تحفظ تاجران کے صدر کا استقبالیہ

ملتان ( سٹاف رپورٹر) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قومی اور بین الاقوامی مصروفیات سے جتنا وقت ملتا ہے حلقہ کی عوام کے درمیان گزارتا ہوں میرے حلقہ میں بیشمار ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران سورج کنڈ روڈ اور تنظیم تحفظ تاجران ملتان ڈویژن کے صدر ملک نیاز محمد بھٹہ کی جناب سے منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وائس چیئرمین مارکیٹ کمیٹی اعجاز کھوکھر ،رانا عبدالجبار ،شعیب اکمل ہاشمی ،یونس ڈویژن ،ملک ندیم بھٹہ ،راشد بھٹہ ،فہد نیاز ،ڈاکٹر طیب ،رانا حیدر علی دیگر موجود تھے۔
تازہ ترین