• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کل پاکستان آئینگے


افغان وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ افغانستان کے قائم مقام وزیرِ خارجہ امیر خان متقی وفد کے ہمراہ کل (10 نومبر کو) پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ترجمان افغان وزارتِ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ قائم مقام افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی دورۂ پاکستان کے دوران معاشی صورتِ حال، ٹرانزٹ اور پڑوسی ممالک سے نقل و حمل میں آسانی پر بات کریں گے۔

واضح رہے کہ افغانستان کے قائم مقام وزیرِ خارجہ امیر خان متقی پاکستان کی خصوصی دعوت پر آ رہے ہیں۔

قائم مقام افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی اسلام آباد میں 11 نومبر کو ہونے والے شیڈول ٹرائیکا پلس اجلاس میں شرکت بھی کریں گے۔

تازہ ترین