کابل میں افغان نگراں وزیر خارجہ امیر خان متقی کی پاکستانی سفیر متعین کابل، منصور احمد خان سے ملاقات ہوئی۔
افغان میڈیا کے مطابق اس ملاقات میں پاک افغان تجارت کے فروغ، ویزہ پروسس کی سہولتوں اور اسپن بولدک چمن روڈ کھولنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملزمان سے 3 پستول، موبائل فون، نقدی، کیمرا اور لیپ ٹاپ برآمد کیا گیا ہے۔
کمپٹیشن کمیشن پاکستان (سی سی پی) نے کراچی میں دودھ کی قیمتوں پر ملی بھگت کا نوٹس لے لیا۔
قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان نے ملٹری کورٹس سے سزاؤں کے اعلان پر ردعمل دے دیا۔
چیمپئنز ٹرافی کے معاملے کے حل میں پاکستان خالی ہاتھ نہیں رہا، بھارتی میڈیا
10 گرام سونے کا بھاؤ 1800 روپے اضافے سے 2 لاکھ 34 ہزار 396 روپے ہے، جیولرز ایسوسی ایشن
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں توشہ خانہ کیس میں گواہان پر وکلاء صفائی نے جرح مکمل کرلی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کر لیے۔
ذرائع کے مطابق شیڈول کے مطابق ایونٹ کا پہلا میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہوگا۔
جرمنی میں ایک شخص کے ہجوم پر کار چڑھانے سے ہلاک افراد کی تعداد 4 ہو گئی، جبکہ واقعے میں 80 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 41 شدید زخمی ہیں۔
راولپنڈی کی اڈیالا جیل میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران مزید 3 ملزمان پر فرد جرم عائدکردی گئی۔
امریکی سینئر عہدیدار کے تھنک ٹینک میں بیان پر دفترِ خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی کی عدالت نے پولیو ورکرز ٹیم پر حملے کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے تمام ملزمان کی ضمانت منظور کر لی ہے۔
سعودی عرب کی جانب سے جرمنی میں کرسمس بازار پر حملے کی مذمت کی گئی ہے۔
سندھ بورڈز آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری آرڈیننس 1972ء میں 14 ویں بار ترمیم کا فیصلہ کر لیا گیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ مطالبہ کرتے ہیں کہ کسانوں کو گندم کی قیمت دی جائے۔
وفاقی وزیرِ تعلیم خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ 77 سال میں پاکستان بنانے کا مقصد تک پورا نہیں کیا گیا۔