بھارتی اداکارہ پونم پانڈے کو اُن کے شوہر سیم بومبے نے شدید تشدید کا نشانہ بنایا ہے جس کے بعد اداکارہ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پونم پانڈے کے شوہر کو ممبئی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے جب کہ اداکارہ نے ان پر جسمانی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا، پونم فی الحال اسپتال میں داخل ہیں کیونکہ اُن کے سر، آنکھ اور چہرے پر چوٹیں آئی ہیں۔
ممبئی پولیس نے کہا کہ اداکارہ پونم پانڈے کے شوہر کو کل ممبئی میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب اداکارہ نے شکایت کی کہ اُنہوں نے ان پر حملہ کیا ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب پونم پانڈے نے شوہر کے خلاف شکایت درج کرائی ہو۔ 2020 میں، پونم نے شوہر کے خلاف ان کی شادی کے دو ہفتے بعد، اُن پر حملہ کرنے اور دھمکیاں دینے کی شکایت درج کروائی تھی۔ اداکارہ نے اپنی شادی ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ شوہر کو گوا میں گرفتار کر لیا گیا۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پونم نے کہا تھا کہ ان کا رشتہ ہمیشہ بدسلوکی کا رہا ہے، اُن کے شوہر اُن پر شدید تشدد کرتے ہیں۔