پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کاکہنا ہے احد رضامیر سے شادی کے بعد ان کی زندگی پہلے سے بہتر ہوگئی ہے۔
سجل علی نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے شادی کے بعد اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلیوں کے بارے میں بات کی۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہیں لگتا ہے کہ وہ شادی کے بعد زیادہ سمجھدار ہو گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’شادی کے بعد بہت سی چیزیں بدل جاتی ہیں آپ اپنے ہوش میں آجاتے ہیں اور آپ سمجھدار ہو جاتے ہیں۔‘
انہوں نے زندگی میں پارٹنر کی سپورٹ کی اہمیت کے بارے میں کہا کہ ’یہ سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے کہ آپ کا پارٹنرآپ کو سپورٹ کر رہا ہے، چاہے آپ اداکار ہوں یا ڈاکٹر۔ ‘
انہوں نے اپنے شوہر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’احد بہت سپورٹ کرتےہیں۔‘
سجل علی نے اعتراف کیاکہ ’شادی کے بعد ان زندگی بہت بہتر ہو گئی ہے۔‘