• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ سجل علی نے انسٹاگرام پر مٹھائی کی تصویر کیساتھ لڑکا ہونے کی خوشخبری سُنائی ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ مبہم اسٹوریز شیئر کرنے کے بعد مداح قیاس کررہے ہیں کہ آیا اداکارہ نے یہ مٹھائی کہیں سے وصول کی ہے یا اپنی فیملی میں اضافے کی خوشخبری سنائی ہے۔

انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی اسٹوریز میں ایک تو مٹھائی کا ڈبہ تو دوسری جانب وہ نومولود کے سویٹر اور موزے بُننے کی ایک مختصر ویڈیو بھی شیئر کی گئی۔

واضح رہے کہ ٹی وی اسکرین پر مقبول رومانوی جوڑی کی حیثیت رکھنے والے اداکار احد رضا میر و اداکارہ سجل علی گزشتہ برس مارچ میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

تازہ ترین