• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں کورونا ویکسین لگوانے پر خاتون لاکھوں ڈالرز کی مالک بن گئی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 25 سالہ چو اینسو نامی خاتون ان 30 لاکھ لوگوں میں شامل تھی جنہوں نے ویکسین لگوانے کے عوض ملین ڈالر کے لکی ڈرا میں حصہ لیا تھا۔

مذکورہ خاتون لکی ڈرا میں تقریباً 17 کروڑ پاکستانی روپوں کے برابر رقم جیت گئی۔

خاتون نے انعامی رقم سے فیملی کے ساتھ چین جانے کی خواہش کا ظہار کیا ہے۔

تازہ ترین