قومی اسمبلی میں حکومت بل پیش کرنے کے لیے رائے شماری میں شکست سے دوچار ہوگئی۔
خواتین کو سوشل میڈیا پر ہراساں کرنے پر سزا کی تجویز کا بل حکومتی رکن اسما قدیر نے قومی اسمبلی میں پیش کیا۔
اپوزیشن نے ایوان میں بل پیش کرنے کی مخالفت کی، جس پر فوجداری قوانین ترمیمی بل 2021ء کو پیش کرنے کی تحریک پر قومی اسمبلی میں ووٹنگ ہوئی۔
رائے شماری میں بل کی حمایت میں حکومت ارکان پورے نہ کرسکی اور شکست کھا گئی، تاہم ڈپٹی اسپیکر نے ووٹنگ کی تعداد نہیں بتائی۔