• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملالہ کے نکاح پر والد ضیا الدین یوسفزئی کا اظہارِ تشکر

کم عمر ترین نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے والد ضیا الدین یوسفزئی نے اپنی بیٹی کے نکاح پر اظہارِ تشکر کیا ہے۔ 

واضح رہے کہ ملالہ یوسفزئی نے سوشل میڈیا پر اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں۔ 

اس پر ان کے والد ضیا الدین یوسفزئی نے بھی اپنا پیغام جاری کیا اور اظہارِ تشکر کیا۔ 

انہوں نے اظہار کیا کہ ان کے پاس اس خوشی کو بیان کرنے کے الفاظ نہیں ہیں۔ 

ضیا الدین یوسفزئی نے لکھا کہ طور پکئی اور میں آج خوشی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ 


تازہ ترین