سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کی بہن آصفہ بھٹو زرداری نے بھی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کو نکاح پر مبارکباد دی ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر آصفہ بھٹو زرداری نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے دعا کی کہ یہ دونوں اپنے آگے کی زندگی خوشیوں سے بھرپور گزاریں اور زندگی کے ہر موڑ پر ان پر رحمتوں کا سایہ رہے۔
واضح رہے کہ ملالہ یوسفزئی نے سوشل میڈیا پر اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں۔
ملالہ یوسفزئی کے والد نے بھی بیٹی کے نکاح پر اظہارِ تشکر کیا اور اسے اپنے لیے سب سے زیادہ خوشی کا موقع بھی قرار دیا تھا۔